ڈبلیو ایچ او: ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کا ٹرائل روکنے کی ہدایت

اس دوران اس دوا کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ یہ پابندی مختلف ملکوں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے دواؤں پر کام کرنے والی ایک تنظیم کی سفارش پر لگائی گئی ہے

ڈبلیو ایچ او: ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کا ٹرائل روکنے کی ہدایت

عالمی ادارہ صحت نے کوروناوائرس سے بچاؤ کے لیے ممکنہ دواہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کا کلینکل ٹرائل عارضی طور پر روکنے کی ہدایت کردی ہے۔ ڈیلبو ایچ او کے سربراہ ٹیڈ روس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ پابندی عارضی ہے، اس دوران اس دوا کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ یہ پابندی مختلف ملکوں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے دواؤں پر کام کرنے والی ایک تنظیم کی سفارش پر لگائی گئی ہے۔

گزشتہ روز ایک میڈیکل جرنل The Lancet نے تحقیق شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ دوا کورونا کے مریضوں میں موت کے امکانات بڑھاسکتی ہے ۔ یاد رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن لے رہے ہیں جبکہ برازیل کے وزیر صحت نے بھی یہ دوا لینے کا مشورہ دیا تھا۔