وینٹی لیٹرز کے حوالے سے ہماری تیاری مکمل ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے

تمام شہروں میں وینٹیلیٹرز 50 فیصد سے زیادہ استعمال نہیں ہوئے، 31 مئی تک ہمارے پاس 585 آئی سی یو وینٹیلیٹر موجود ہوں گے اور اگر حالات خراب رہے تو جون کے آخر تک 2 ہزار وینٹیلیٹرز چاہیے ہوں گے

وینٹی لیٹرز کے حوالے سے ہماری تیاری مکمل ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹرز کے حوالے سے ہماری تیاری مکمل ہے اور اس معاملے پر ساری چیزیں کنٹرول میں ہیں۔ چیئر مین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تمام شہروں میں وینٹیلیٹرز 50 فیصد سے زیادہ استعمال نہیں ہوئے، 31 مئی تک ہمارے پاس 585 آئی سی یو وینٹیلیٹر موجود ہوں گے اور اگر حالات خراب رہے تو جون کے آخر تک 2 ہزار وینٹیلیٹرز چاہیے ہوں گے۔

 ملک بھر میں 128 افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں، آنے والےدنوں میں مزید وینٹی لیٹرز کی ضرورت پڑے گی۔ این ڈی ایم اے نے 1310 وینٹی لیٹرز کا آرڈر دیا ہوا ہے۔ محمد افضل نے مزید کہا کہ امریکا نے 200 وینٹی لیٹرز کی پیش کش کی ہے، پہلی جون کو 100 وینٹی لیٹرز پہنچ جائیں گے۔ 30 وینٹی لیٹر پشاور، 30 کراچی جائیں گے، جبکہ بلوچستان کو 15، لاہور کو 15 اور فیصل آباد کو 10 وینٹیلیٹرز دیئے جائیں گے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ جو وینٹی لیٹر اسپتالوں میں جائیں گے، وہاں اسٹاف کی ٹریننگ اور تنصیب معاہدوں میں شامل ہے، تین سال تک وینٹی لیٹرز کا مینٹیننس بھی معاہدے میں شامل ہے۔