خانیوال، میلسی، لیہ سے ذخیرہ کی گئی گندم پکڑی ہے: عبدالعلیم خان

گندم کی اوپن مارکیٹ میں مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے گا، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کا نقصان عام آدمی کو برداشت کرنا پڑتا ہے

خانیوال، میلسی، لیہ سے ذخیرہ کی گئی گندم پکڑی ہے: عبدالعلیم خان

پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کہتے ہیں کہ گندم کے ذخیرہ اندوزں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے خانیوال، میلسی اور لیہ سے بھاری مقدار میں گندم پکڑی گئی ہے۔  سینئروزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔  گندم کی اوپن مارکیٹ میں مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے گا، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کا نقصان عام آدمی کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔

 سینئر وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ محکمۂ خوراک 24 گھنٹے الرٹ ہے، کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ عبدالعلیم خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گندم کی خریداری کی مہم عنقریب کامیابی سے مکمل ہونے جا رہی ہے۔