پاکستان اور پی آئی اے کی عالمی مقدمہ باری میں کامیابی قوم کے لئے ایک بڑی‏ خبر ہے،وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید

پاکستان اور پی آئی اے کی عالمی مقدمہ باری میں کامیابی قوم کے لئے ایک بڑی‏ خبر ہے،وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید

اسلام آباد :وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان اور پی آئی اے کی عالمی مقدمہ میں کامیابی قوم کے لئے بڑی‏ خبر اور بڑی خوشخبری ہے۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس کامیابی پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔پاکستان اور پی آئ اے کی عالمی مقدمہ میں یہ بڑی فتح ہے۔ ریکوڈک کیس میں برٹش ورجن آئی لینڈز کی ہائی کورٹ نے گزشتہ روز پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا ہے