ایکنک میٹنگ میں سکھر – حیدر آباد موٹر وے کی منظوری دے دی گئی،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر

ایکنک میٹنگ میں سکھر – حیدر آباد موٹر وے کی منظوری دے دی گئی،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر

اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ ایکنک میٹنگ میں سکھر حیدر آباد موٹر وے کی منظوری دے دی گئی۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہےکہ انشاءاللہ جلد ہی این ایچ اے اس منصوبے کے لیے کنٹریکٹر سلیکشن کا کام شروع کر دے گا۔اس سے پہلے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بورڈ نے بھی اس منصوبے کی منظوری دے دی تھی، یہ منصوبہ وزیراعظم عمران خان کے سندھ پیکج کا حصہ ہے