اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکیر آج (بدھ کی )رات پاکستان پہنچیں گے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکیر آج (بدھ کی )رات پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد :اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکیر ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر آج رات سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے۔28مئی تک اسلام آباد میں قیام کے دوران ،وولکان بوزکیر، وزیر خارجہ شاہ محمود اور قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں شامل سیاسی اور سماجی و اقتصادی امور زیر بحث آئیں گے۔ وولکان بوزکیر “کثیرالجہتی کی اہمیت” پر بھی اظہار خیال کریں گے۔یو این جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکیر 28 مئی کو واپس روانہ ہوں گے