گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2724 نئے کیس,65 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ ، ایکٹو کیس 60،268 ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2724 نئے کیس,65 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ ، ایکٹو کیس 60،268 ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد :گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 65 اموات ہوئیں جن میں سے 23 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 724 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔

ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 69 فیصد،لاہور میں 44 فیصد،فیصل آباد میں 36 فیصد اور بہاولپور میں 38 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 38 فیصد،صوابی میں 44 فیصد،گوجرانوالہ میں 45 فیصد اور ملتان میں 57 فیصد مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 59 ہزار 76 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 18 ہزار 132، پنجاب میں 25 ہزار 245، خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 859، اسلام آباد میں 4 ہزار 961، بلوچستان میں 1 ہزار 410،گلگت بلتستان میں 459،آزاد کشمیر میں 1 ہزار 10 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 27 ہزار 843 ہو چکی ہے۔

بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 517 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 60 ہزار 268 ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 8 ہزار 576 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 18 ہزار 940، بلوچستان میں 24 ہزار 733، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 516، اسلام آباد میں 80 ہزار 662، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 30 ہزار 644، پنجاب میں 3 لاکھ 36 ہزار 315 اور سندھ میں 3 لاکھ 11 ہزار 766 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار 465 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 942 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں 9 ہزار 875 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 30 مریض ہسپتالوں میں اور 6 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 990 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 748 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں کل 271 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،

گلگت بلتستان میں 107 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 532 اموات۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 29 لاکھ 43 ہزار 620 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 4 ہزار 654 مریض زیر علاج ہیں