پاکستان سی پیک کے تحت چین گرین انرجی کو ترقی دینے کے لئے پُر عزم ہے، سی پیک اتھارٹی

پاکستان سی پیک کے تحت چین گرین انرجی کو ترقی دینے کے لئے پُر عزم ہے، سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد :چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چین بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو کے تحت پاکستان کے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ذریعے گرین انرجی کو ترقی دینے کے لئے پُر عزم ہے۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق چین بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو کے تحت نہ صرف انفراسٹریکچر کی تعمیر ترقی کر رہا ہے۔

چین کا بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو منسلک ساتھی ممالک کی سماجی۔اقتصادی ترقی کے لئے نہایت اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ عالمی سطح پر ایجنڈا 2030ء کی تکمیل میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔ سی پیک منصوبہ کے تحت پاکستان کا کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جس کے کام کی پیش رفت جاری ہے،کی تکمیل پر 5 ملین کی آبادی کو کلین اینڈ گرین انرجی کی فراہمی یقینی ہوجائے گی