اقوام متحدہ کی عالمی سیاحت کی تنظیم کاسعودی عرب میں اپنا پہلا ہیڈکوارٹر قائم کرنے کا اعلان

اقوام متحدہ کی عالمی سیاحت کی تنظیم کاسعودی عرب میں اپنا پہلا ہیڈکوارٹر قائم کرنے کا اعلان

ریاض :اقوام متحدہ کے عالمی سیاحت کی تنظیم (یو این ڈبلیو ٹی او) نے اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مشرق وسطی میں اپنا پہلا ہیڈکوارٹر دفتر قائم کرے گا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیاحتی تنظیم کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ورلڈ بینک کے تعاون سے سیاحت کو فروغ دینےکے لئے ایک فنڈ کے قیام کے لئے سلطنت کی جانب سے 100ملین کا عطیہ کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی کابینہ نے گزشتہ روز وزیر سیاحت کو اقوام متحدہ کے ڈبلیو ٹی او کے ساتھ ای لرننگ کے ذریعے انسانی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے تعاون کے معاہدے پر بات چیت اور مسودہ تیار کرنے کا اختیار دیا ہے۔کابینہ نے وزیر سیاحت کو وزارت ثقافتی ورثہ اور سیاحت عمان اور فرانسیسی وزارت برائے یوروپ اور خارجہ امور کے ساتھ سیاحت کے شعبے میں دو مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے کا بھی اختیار دیا ہے۔

وزیر سیاحت احمد الخطیب نے گذشتہ سال اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب نے 2030 تک سیاحت کے شعبے کی اپنی جی ڈی پی میں شراکت کو 3 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کرنے کا ارادہ ہے۔سعودی عرب اقوام متحدہ کے مشرق وسطی کے بیورو کے افتتاحی پروگرام کی میزبانی کر رہا ہے جس کا عنوان خطے میں سیاحت کی بحالی رکھا گیا ہے۔ مشرق وسطی کے لئے یو این ڈبلیو ٹی او ریجنل کمیشن کا 47 واں اجلاس 26-27 مئی کو ہو رہا ہے