چین حریف کے بجائے دنیا کے تمام ممالک کا قابل اعتماد شراکت دار ہے،چینی وزیر خارجہ

چین حریف کے بجائے دنیا کے تمام ممالک کا قابل اعتماد شراکت دار ہے،چینی وزیر خارجہ

بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین حریف کے بجائے دنیا کے تمام ممالک کا قابل اعتماد شراکت دار ہے۔یہ بات انہوں نےبیجنگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے چین کی ترقی چین اور دیگر دنیا کے درمیان روابط اور چین۔ یورپی یونین تعاون سے متعلق چین کے موقف پر روشنی ڈالی۔ وانگ یی نے کہا کہ چین حریف کے بجائے دنیا کے تمام ممالک کا قابل اعتماد شراکت دار ہے۔

چین ادارہ جاتی خود اعتمادی اور مہذب رواداری کا حامل ہے۔چین اپنے منتخب کردہ نظام اور ترقیاتی راہ پر قائم رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ چین دوسرے ممالک کے آزادانہ انتخاب کا بھرپور احترام کرتے ہوئے کسی بھی نظام کی برآمد یا نظام کی دوڑ میں شریک نہیں ہو گا