اسرا بیلگیچ کاپاکستانی ملبوسات میں دلکش فوٹو شوٹ

اسرا بیلگیچ کاپاکستانی ملبوسات میں دلکش فوٹو شوٹ

سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی مشہورِ زمانہ ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں  حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار اداکرنے والی معروف ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ کا پاکستانی ملبوسات میں دلکش فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا ہے۔اداکارہ اسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر روایتی پاکستانی ملبوسات میں اپنی نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔اسرا بیلگیچ ان تصویروں میں پاکستان کے ایک مشہور برانڈ کے دلکش پاکستانی ملبوسات پہنے نظر آرہی ہیں۔اداکارہ کی اس پوسٹ کو اب تک سوشل میڈیا پر 6 لاکھ سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے کمنٹس باکس میں تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اداکارہ اسرا بیلگیچ سوشل میڈیا پر اکثر ہی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی فیملی اور دوستوں کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں اور اپنے نئے پراجیکٹس سے متعلق بھی اپنے مداحوں کو آگاہ رکھتی ہیں۔