ارسلان نصیر اور ایمن سلیم نئے پروجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

ارسلان نصیر اور ایمن سلیم نئے پروجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی خوبصورت ٹی وی اسکرین جوڑی، معروف یو ٹیوبر اور روسٹر ارسلان نصیر اور اداکارہ ایمن سلیم دوبارہ ایک ساتھ نئے ڈرامے میں نظر آئیں گے۔ارسلان نصیر اور ایمن سلیم کو رمضان میں نشر ہونے والے خصوصی ڈرامے سے کافی شہرت حاصل ہوئی ہے اور ان دونوں کو ایک ساتھ خوب پسند بھی کیا گیا ہے۔دونوں فنکاروں نے صرف ایک ہی ڈرامے میں اداکاری سے اپنی دلچسپ ڈائیلاگ ڈیلیوری اور جاندار اداکاری کے بل بوتے پر شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔

گزشتہ شام ارسلان نصیر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کچھ اسٹوریز لگائی گئیں جن میں وہ اور ایمن سلیم کسی مال میں شوٹنگ میں مصروف نظر آ رہے تھے۔بعد ازاں یہ سب اسٹوریز ایمن سلیم کی جانب سے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئیں۔ارسلان نصیر کی ان اسٹوریز پر دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ وہ ایک پھر اپنی من پسند جوڑی کو ٹی وی اسکرین پر ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔