سوڈان کے سابق وزیر اعظم کورونا سے انتقال کرگئے

وہ پچھلے تین ہفتے سے متحد ہ عرب امارات کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے

سوڈان کے سابق وزیر اعظم کورونا سے انتقال کرگئے

خرطوم : سوڈان کے سابق وزیر اعظم صادق المہدی عالمی وبا کورونا وائرس سے انتقال کرگئے، وہ پچھلے تین ہفتے سے متحد ہ عرب امارات کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان کے اہم رہنما اورسابق وزیر اعظم 84 سالہ صادق المہدی کے اہل خانہ اور پارٹی ذرائع کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ صادق المہدی جمعرات کو انتقال کرگئے، وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں تین ہفتے قبل متحدہ عرب امارات میں ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

 

فوج نے 1989میں صادق المہدی کا تختہ پلٹ دیا تھا اور ان کی جگہ سابق صدر عمر البشیرکو اقتدار پر بٹھا دیا تھا۔ اقتدار سے معزول کر دیے جانے کے باوجود صادق المہدی سوڈان کی سیاست میں کافی موثر شخصیت رہے۔