جلسے کیلیے عمران خان کے طیارے کی نور خان ائیربیس پر لینڈنگ

جلسے کیلیے عمران خان کے طیارے کی نور خان ائیربیس پر لینڈنگ

راولپنڈی: تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے لیے پارٹی چیئرمین عمران خان کا طیارہ نورخان ایئربیس پر لینڈنگ کرگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی لاہور زمان پارک سے جلسے کے لیے راولپنڈی آمد کے معاملے میں عمران خان کا خصوصی طیارہ نور خان ائیربیس پر اترچکا ہے۔ لاہور سے طیارے نے 2.10 منٹ پر ٹیک آف کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئربیس پر ہیلی کاپٹر بھی موجود ہے، عمران خان اب نور خان ائیربیس پہنچنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے لیے بارانی یونیورسٹی میں ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا ہے، ائیربیس پر متبادل کے طور پر عمران خان کے لیے بلٹ پروف وہیکل بھی تیار رکھی گئی ہے۔