ایس ایچ او تھانہ صدردریاخان کی کارروائی

ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکےاحکامات پرعمل کرتے ہوئے SHO تھانہ صدر دریاخان انسپکٹرمحمدطارق اعوان نے 2 روز قبل گھرسے لاپتہ ہونے والا لڑکاتلاش کرکے ورثاکے حوالہ کر دیا۔

ایس ایچ او تھانہ صدردریاخان کی کارروائی

تفصیلات کے مطابق دریاخان کے رہائشی فتح شیر ولد سونا خان قوم بلوچ سکنہ موضع جھوک شاہ محمدنے تھانہ میں درخواست دی کہ میرا بیٹا الیاس رضاولد فتح شیربعمر 13 سال ہے جو گھرسے گیا واپس نہ آیا ہے کافی تلاش بسیار کے بعد بھی اس کاسراغ نہ ملا ھے۔خدشہ ہے کہ میرے بیٹے کو کسی نے اغواءنہ کرلیا ہو۔پولیس کاروائی عمل میں لائی جائے۔ڈی پی او بھکر نے ایس ڈی پی او دریاخان سرکل عامر عباس شیرازی اور ایس ایچ او تھانہ صدر دریاخان کو احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دی جائے اور بچے کی تلاش شروع کی جائے۔

جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر دریاخان نے ہر مکمن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گم شدہ لڑکے الیاس رضاولد فتح شیر قوم بلوچ سکنہ موضع جھوک شاہ محمد دریاخان کو تلاش کرکے ورثاکے حوالے کردیا۔ لڑکے کا کہنا تھا کہ میں گھر والوں سے ناراض ہو کر چلا گیا تھا۔لڑکے کے وارثان نے بھکر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ڈی پی او بھکر نے ایس ایچ او اور اسکی ٹیم کو شاباش دی۔