صوبے بھر کے رمضان بازاروں میں اب تک 10 کلو آٹے کے 39لاکھ 61 ہزار 89 تھیلے فروخت ہو چکے ہیں،رپورٹ محکمہ صنعت وتجارت

آلو، پیاز، ٹماٹر، بھنڈی، کدو، کیلا، سیب، ایرانی کھجور، دال چنا، بیسن، لیمن، لہسن اور امرودکی 25 فیصدرعایتی نرخوں پر فروخت جاری

صوبے بھر کے رمضان بازاروں میں اب تک 10 کلو آٹے کے 39لاکھ 61 ہزار 89 تھیلے فروخت ہو چکے ہیں،رپورٹ محکمہ صنعت وتجارت

 لاہور :محکمہ صنعت وتجارت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں قائم رمضان بازاروں میں اب تک 10 کلو آٹے کے 49 لاکھ 26ہزار 739 تھیلے فراہم کیے گئے ہیں۔جن میں سے375 روپے فی تھیلہ کے حساب سے 39لاکھ 61 ہزار 89 تھیلے فروخت ہو چکے ہیں 26 اپریل کو رمضان بازاروں میں 2 لا کھ 85 ہزار334 تھیلے فراہم کیے گئے جن میں سے 2 لاکھ 39 ہزار 703 آٹے کے تھیلے فروخت ہوئے۔مزید براں شوگر ملوں سے اب تک 17303286 کلو گرام چینی اُٹھائی گئی جس میں سے8977235 کلو گرام چینی فروخت ہوئی 26اپریل کو شوگر ملوں سے4لاکھ 10 ہزار 820 کلو گرام چینی اُٹھائی گئی اور رمضان بازاروں میں 7 لاکھ 73 ہزار 507کلو گرام چینی 65روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق رمضان بازاروں میں اب تک مرغی کا گوشت806465 کلو گرام فروخت ہوا جب کہ43069 درجن انڈے فروخت ہوئے۔ 26 اپریل کو رمضان بازاروں میں مرغی کا گوشت 363 روپے فی کلو گرام جبکہ کھلی مارکیٹ میں 373 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوا۔ جبکہ انڈے رمضان بازاروں میں 141 اور کھلی مارکیٹ میں 146 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہوئے۔ رمضان بازاروں میں قائم زرعی فیئر پرائس شاپس پر پیاز، آلو، ٹماٹر سمیت دیگر 13 اشیاء ضروریہ نوٹیفائیڈ ڈی سی ریٹس سے 25 فیصد کم قیمتوں پر فروخت ہوئیں جبکہ کھلی مارکیٹ میں اشیاء ضروریہ کی اوسط قیمتیں، 20 کلو آٹے کا تھیلہ 861 روپے، گھی 249روپے فی کلو گرام، باسمتی چاول 128، مٹن815، بیف412،مرغی کا گوشت372،دال چنا128،دال مسور136،دال ماش239،دال مونگ193،چینی 85، آلوفریش46،ٹماٹر30،پیاز23روپے فی کلو،روٹی 7 روپے،دودھ 82روپے فی لیٹراور انڈے 147 روپے فی درجن رہی۔ رمضان المبار ک کے دوران اشیاء ضروریہ کی طلب و رسد قیمتوں اور معیار کی مانیٹرنگ کے لیے 1201 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور اِن مجسٹریٹس نے 26اپریل کو 13 ہزار 276 انسپکشنز کیں۔1885 اوور چارجنگ، ذخیرہ اندوزی اور دیگر خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن پر 68مقدمات درج ہوئے اور 62 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ خلاف ورزیوں پر 27 لاکھ 3 ہزار431 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ضلع رحیم یار خان میں خلاف ورزیوں پر سب سے زیادہ 2لاکھ 39ہزار  روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ سب سے کم جرمانہ ضلع لیہ میں 2 ہزار روپے عائد ہوا۔ ناپ تول کے پیمانوں کی چیکنگ کے لیے 1426انسپکشنز کی گئیں، 46 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن پرقانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔٭٭٭٭٭