کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے نکاح جلدی کرنے کی وجہ بتا دی

کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے نکاح جلدی کرنے کی وجہ بتا دی

پاکستان ٹِک ٹاک دنیا کے معروف ستارے کنول آفتاب اور ذوالقرنین گزشتہ دنوں نکاح کے مبارک بندھن میں بندھ گئے تھے، طویل عرصے سے ایک ساتھ قریبی دوستی میں رہنے والی اس جوڑی کے نکاح کی خبر سب کے لیے ہی ایک خوبصورت اور خوشگوار اعلان تھا۔

کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے نکاح کی رسومات کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔حال ہی میں کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے ایک نجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی تھی جس میں دونوں نے اپنے نکاح سے متعلق بات کی۔کنول آفتاب اور ذوالقرنین کا رخصتی سے مہینوں قبل نکاح کرنے کی وجہ بتاتے ہوئےکہنا تھا کہ ’سب کا یہ ماننا تھا کہ جیسے دوسرے جوڑے ایک ساتھ ایک رشتے میں رہتے ہیں اور پھر ایک دوسرے کا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں ایسے ہی سب ہم سے متعلق بھی بات کیا کرتے تھے کہ ہم بھی ایک دن ایک دوسرے کو چھوڑ دیں گے اور شادی نہیں کریں گے۔‘