اداکارہ ارسا غزل نے ساجد شاہ سے شادی کرلی

اداکارہ ارسا غزل نے ساجد شاہ سے شادی کرلی

ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارسا غزل معروف اداکار ساجد شاہ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

ارسا غزل ٹی وی کی ناصرف ایک معروف اداکارہ ہیں بلکہ اداکارہ اشنا شاہ کی بہن اور ورسٹائل اداکارہ عصمت طاہرہ کی بیٹی ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شوہر ساجد شاہ اور سوتیلے بیٹے کے ہمراہ ایک خوشگوار موڈ میں تصویر شیئر کی۔