لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پہلی مرتبہ دعوت افطار،انگلش کپتان کی شرکت

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پہلی مرتبہ دعوت افطار،انگلش کپتان کی شرکت

 لندن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مسلمان کمیونٹی کے ساتھ جذبہ خیرسگا لی کے طوپر لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے’لانگ ہال ‘ میں پہلی بار دعوت افطار کا اہتمام کیا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ کے ہال میں مسلمان کمیونٹی کے افراد کے لئے دعوت افطار دی جس میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ایون مورگن، سابق کرکٹرز اورمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

دعوت افطار میں مغرب کی اذان دی گئی جسے تقریب میں موجود غیر مسلم مہمانوں اور کرکٹرزنے بھی عقیدت اوراحترام سے سنا۔ افطاری میں مہمانوں کی تواضع روایتی مشرقی کھانوں سے کی گئی۔

دعوت افطار میں شرکت کرنے والوں نے مذہبی ہم آہنگی اوربھائی چارے کے فروغ کے لئے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے اقدام اورجذبہ سگالی کوسراہا۔

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے ٹوئٹ میں لارڈز میں افطار کی میزبانی پرمیزبانوں کا شکریہ ادا کیا۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی ٹوئٹر پرپیغام میں مسلمانوں کیمونٹی کے لئے افطار پارٹی کو انگلش کرکٹ بورڈ کا بڑا اقدام قراردیتے ہوئے سراہا۔