چینی ارب پتی کیلئے بیش قیمت ماسک کی تیاری

اس بیش قیمتی ماسک میں 210 قیراط کے ہیرے استعمال کیے جائیں گے۔ ماسک بنانے کا ٹھیکہ ایک اسرائیلی جوہری کو دیا گیا ہے

چینی ارب پتی کیلئے بیش قیمت ماسک کی تیاری

چین کا ایک ارب پتی شخص ایک ایسا بیش قیمت ماسک بنوا رہا ہے، جس پر 15 لاکھ امریکی ڈالر لاگت آئے گی۔ اس بیش قیمتی ماسک میں 210 قیراط کے ہیرے استعمال کیے جائیں گے۔ ماسک بنانے کا ٹھیکہ ایک اسرائیلی جوہری کو دیا گیا ہے، جو 18 قیراط کے سفید سونے سے بننے والا یہ ماسک اس سال کے آخر تک تیار کر دے گا۔ توقع ہے کہ کورونا کی ویکسین اگلے سال کے اوائل تک سامنے آ جائے گی۔ اس صورت میں چینی ارب پتی اس ماسک کو صرف چند ماہ ہی پہن سکے گا، تاہم وہ اسے کورونا کی یادگار کے طور پر رکھ سکے گا۔