حکومت پنجاب کی اولین ترجیح عوام کی فلاح وبہبود ہے : جہانز یب خان کھچی

جس کیلئے حکومت نے بہت سے منصوبے شروع کئے ہوئے ہیں عوام تک فلاحی منصوبوں کے ثمرات پہنچنا شروع ہوگئے ہیں:صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

حکومت پنجاب کی اولین ترجیح عوام کی فلاح وبہبود ہے : جہانز یب خان کھچی

لاہور:صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح عوام کی فلاح وبہبود ہے جس کیلئے حکومت نے بہت سے منصوبے شروع کئے ہوئے ہیں عوام تک فلاحی منصوبوں کے ثمرات پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ بہت جلد لوگوں کی زندگیوں می بہتری آنا شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس وہاڑی میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کے ہمراہ بہبود فنڈز کے ذریعے سرکاری ملازمین کے بچوں میں سکالر شپ کے چیکس اور 17-Aکے تحت ملازمت کا تقرر نامہ تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ ذہین طلبا و طالبات کو سکالر شپ کی فراہمی حکومت کا ایک احسن اقدام ہے جس سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ان میں زندگی میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

ہمارے ضلع کے طلبا و طالبات قابلیت اور ذہانت میں کسی سے کم نہیں ہیں صرف ان کو مناسب رہنمائی اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ زندگی میں آگے بڑھیں اور اپنے والدین، ضلع کا نام روشن کریں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کے میڈیکل کی بنیاد پر ریٹائر منٹ یا دوران سروس وفات کی صورت میں اس کے ایک بچے کو ملازمت فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ گھرانہ معاشی طور پر مشکلات کا شکار نہ ہو اور بہتر طریقے سے اپنی زندگی گزار سکے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقا ص رشید نے کہا کہ ضلع وہاڑی کے سرکاری ملازمین کے 90فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنیوالے بچوں کو 50ہزار روپے فی کس سکالر شپ دیا جا رہا ہے۔ سکالر شپ کے کیسز کو ترجیح بنیادوں پر نمٹایا جاتا ہے تاکہ طلبا وطالبات کو بروقت وظائف دیئے جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح 17-Aکے تحت ملازمت کی فراہمی کے کیسز پر بھی فوری عملدرآمد کیاجاتا ہے۔

17-Aکے تحت ملازمت کے کئی کیسز عرصے سے روکے ہوئے تھے ان تمام کو خصو صی دلچسپی لے کر ملازمت فراہم کی گئی ہے تاکہ ان گھرانوں کی معاشی مشکلات کو حل کیا جا سکے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے 17-Aکے تحت احمد رضا کو جونئیر کلرک گورنمنٹ بوائز ہائی سکول 211ڈبلیو بی میں تقرری کے آڈر دیئے۔