ضلع بھکر کے تمام تحصیلوں کے ہسپتالوں میں خدمت کاونٹر بنوادئیے : ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء

خدمت کاونٹر کا بنیادی مقصد ہسپتال میں آنے والے مضروبان کی فوری قانونی کاروائی اور رہنمائی کرنا ہے تاکہ مضروبان کو تھانے جانے کی دکت نہ ہو وقت کا ضیاع نہ ہو،ہسپتال کے اندر ہی باقاعدہ طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے

ضلع بھکر کے تمام تحصیلوں کے ہسپتالوں میں خدمت کاونٹر بنوادئیے : ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء

بھکر: تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر کی طرف سے عوام الناس کی سہولیات کی لیے ضلع بھکر کی تمام تحصیلوں کے ہسپتالوں میں خدمت کاونٹر قائم کر دئیے گئے ہیں جن کو عوام الناس کی سہولیات کے لیے باقاعدہ طور پر فعال کردیا گیاہے۔خدمت کاونٹر کا بنیادی مقصد ہسپتال میں آنے والے مضروبان کی فوری قانونی کاروائی اور رہنمائی کرنا ہے تاکہ مضروبان کو تھانے جانے کی دکت نہ ہو وقت کا ضیاع نہ ہو،ہسپتال کے اندر ہی باقاعدہ طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے اور مضروبان کا بروقت علاج معالجہ ہو سکے۔خدمت کاونٹر میں پولیس اہلکار و لیڈی کنسٹیبل کو تعینات کر دیاگیا ہے جن کو جدید سہولیات فراہم کردی گئی ہے جس میں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار آن لائن مضروبان کی رپٹ کا اندراج کر کے بروقت قانونی کاروائی عمل میں لا سکیں گے۔