پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کورونا فنڈ کی رقم کھلاڑیوں میں تقسیم کردی گئی ہے

سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) آصف باجوہ کے مطابق پی ایس بی سے ملنے والی 15 لاکھ روپے کی رقم 32 کھلاڑیوں کو دے دی ہے، 32 کھلاڑیوں میں جونیئر ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہیں

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کورونا فنڈ کی رقم کھلاڑیوں میں تقسیم کردی گئی ہے

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کورونا فنڈ کی رقم کھلاڑیوں میں تقسیم کردی گئی ہے ۔سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ کے مطابق پی ایس بی سے ملنے والی 15 لاکھ روپے کی رقم 32 کھلاڑیوں کو دے دی ہے، 32 کھلاڑیوں میں جونیئر ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔آصف باجوہ نے کہا ہے کہ پی ایچ ایف کے ملازمین کو بھی کچھ رقم تقسیم کی گئی ہے، کورونا میں کچھ کھلاڑیوں کی مالی مشکلات کی اطلاع ملیں تھیں جنہیں رقم دی گئی ہے ۔سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کو 30 ہزار روپے دیئے گئے ہیں۔