بھارت کے معروف گلوکار ارمان ملک سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ دیکھ کر جذباتی ہوگئے

سوشانت کی آخری فلم نے ریلیز ہوتے ہی ریکارڈ قائم کردیا ارمان ملک نے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ اپنے پیاروں کو گلے لگا کر ان سے کہیں کہ میں آپ سے پیار کرتا ہوں اور وہ آپ کیلئے اہم ہیں

بھارت کے معروف گلوکار ارمان ملک سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ دیکھ کر جذباتی ہوگئے

بھارت کے معروف گلوکار ارمان ملک خودکشی کر کے دنیا سے رخصت ہونے والے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ دیکھ کر جذباتی ہوگئے۔  ٹوئٹر پر گلوکار ارمان ملک نے فلم ’دل بیچارہ‘ دیکھنے کے بعد اپنے جذبات سے آگاہ کیا۔ سوشانت کی آخری فلم نے ریلیز ہوتے ہی ریکارڈ قائم کردیا ارمان ملک نے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ اپنے پیاروں کو گلے لگا کر ان سے کہیں کہ میں آپ سے پیار کرتا ہوں اور وہ آپ کیلئے اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے پیاروں سے کہیں کہ ’ہم ساتھ مسکرائیں گے اور ساتھ روئیں گے۔ گلوکار نے لکھا کہ جب میں نے سوشانت کو اسکرین پر دیکھا تو اپنی نظر نہ ہٹا پایا، اس کی دلکش مسکراہٹ نے میرا دل موہ لیا، اس کی احمقانہ حرکتوں نے مجھے قہقہہ مارنے پر مجبور کردیا اور اس کے رونے نے مجھ میں عجیب سی بےچینی پیدا کردی ہے۔ گلوکار نے لکھا کہ آج رات سوشانت کو اسکرین پر دیکھتے ہوئے میں نے اپنے اندر موجود ہر جذبے کو محسوس کیا ہے۔ واضح رہے کہ  34 سالہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو ممبئی میں اپنی رہائش گاہ میں دوستوں اور ملازمین کی موجودگی میں خودکشی کرلی تھی۔