حکومت وبائی امراض کی روک تھام کے حوالے سے اہم اقدامات کر رہی ہے ، ڈاکٹر فیصل سلطان کی قومی ادارہ صحت میں سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے افتتاح کے موقع پرگفتگو

حکومت وبائی امراض کی روک تھام کے حوالے سے اہم اقدامات کر رہی ہے ، ڈاکٹر فیصل سلطان کی قومی ادارہ صحت میں سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے افتتاح کے موقع پرگفتگو

اسلام آباد :وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں وبائی امراض کی روک تھام کے حوالے سے حکومت اہم اقدامات کر رہی ہے ،صحت کے شعبہ میں اصلاحات کی جا رہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی ادارہ صحت میں سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں وبائی امراض کی روک تھام کے حوالے سے حکومت کا اہم قدم ہے۔یہ کورونا اور دیگر متعدی امراض کے پھیلائو کے تناظر میں انتہائی بر وقت اقدام ہے ۔سی ڈی سی پاکستان امراض کی مسلسل نگرانی کرے گا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ بیماریوں کی روک تھام کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو معاونت فراہم کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کی جا رہی ہیں۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجر جنرل عامر اکرام نے کہا کہ سی ڈی سی پاکستان قومی ادارہ صحت میں قائم کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مرکز قومی ادارہ صحت میں اصلاحاتی ایجنڈے اور مسلسل بہتری لانے کی کوششوں کا حصہ ہے.