ملک بھرمیں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3262 کیس،39 اموات رپورٹ ہوئے، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

ملک بھرمیں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3262 کیس،39 اموات رپورٹ ہوئے، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

اسلام آباد :گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 39 اموات ہوئیں جن میں سے 17 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 262 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔

ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 15 فیصد، پشاور میں 18 فیصد،لاہور 20 فیصد اور اسلام آباد میں 34 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے راولپنڈی میں 24 فیصد،کراچی میں 48 فیصد،اسلام آباد میں 25 فیصد اور گلگت میں 44 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 49 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 16 ہزار 975، پنجاب میں 18 ہزار 432، خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 802،اسلام آباد میں 2 ہزار 390، بلوچستان میں 2 ہزار 393،گلگت بلتستان میں 727، آزاد کشمیر میں 693 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 722 ہو چکی ہے۔ بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 276 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 59 ہزار 899 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 11 ہزار 708 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 23 ہزار 203, بلوچستان میں 29 ہزار 618، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 798, اسلام آباد میں 85 ہزار 947، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 42 ہزار 139،پنجاب میں 3 لاکھ 53 ہزار 695 اور سندھ میں 3 لاکھ 69 ہزار 245 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار 87 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 840 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں 10 ہزار 964 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 423 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 796 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں کل 326 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 124 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 614 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 57 لاکھ 66 ہزار 473 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 3 ہزار 104 مریض زیر علاج ہیں