سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا لاک ڈاو¿ن کئے گئے مختلف علاقوں کا وزٹ

سی سی پی او لاہور نے گلبرگ، فیصل ٹاون، گارڈن ٹاون اور ماڈل ٹاﺅن کے داخلی و خارجی راستوں پر انتظامات کا جائزہ لیا

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا لاک ڈاو¿ن کئے گئے مختلف علاقوں کا وزٹ

لاہور(دانش خان ) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا لاک ڈاﺅن کئے گئے مختلف علاقوں کا وزٹ، سی سی پی او لاہور نے گلبرگ، فیصل ٹاﺅن، گارڈن ٹاﺅن اور ماڈل ٹاﺅن کے داخلی و خارجی راستوں پر انتظامات کا جائزہ لیا، ایس پی ماڈل ٹاﺅن اعجاز رشید کی سی سی پی او لاہور کو انتظامات پر بریفنگ، گائیڈ لائنز پر علاقوں کو سیل کیا گیا ہے، ایس پی ماڈل ٹاﺅن پابندی سے مستثنیٰ افراد کو ان اور آﺅٹ کی اجازت دی جا رہی، الرٹ ڈیوٹی پر سی سی پی او لاہور کی اہلکاروں کو شاباش، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی، سی سی پی او لاہور سیل کئے گئے علاقوں میں نقل وحرکت کی اجازت نہیں، اشیاءخوردونوش، ادویات سمیت دیگر ضروری ترسیل والی گاڑیوں کو مکمل اجازت ہے

سیل کیئے جانے والے تمام علاقوں میں دفاتر بند رہیں گے، سی سی پی او لاہور ذولفقار حمید محکمہ لیبر اس حوالہ سے واضح مراسلہ جاری کر چکا ہے، سیل کیئے جانے والے علاقوں میں موجود دفاتر اپنے ملازمین کو بلانے کے مجاز نہیں، ملازمین کو زبردستی بلانے والے دفاتر کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی، سیل کیئے جانے والے تمام مقامات پر پولیس کی نفری موجود ہے، ذولفقار حمید سی سی پی او لاہور کی تمام ڈویڑنل افسران کو لاک ڈاو¿ن وزٹس کرنے کی ہدایت شہری محفوظ رہنے کےلئے گھروں میں محدود رہیں۔