ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کی سربراہی میں بادامی باغ پولیس کی کارروائی

پنڈی بھٹیاں کے رہائشی 32سالہ اظہر اقبال کے اندھے قتل کی واردات ٹریس، دوست ہی دوست کا قاتل نکلا۔  مقتول اظہر اقبال اور ملزم محمد سرور دونوں ایک ہی گاؤں، ایک ہی مکان اور ایک ہی پیشے سے منسلک تھے

 ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کی سربراہی میں بادامی باغ پولیس کی کارروائی

لاہور(دانش خان ) ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کی سربراہی میں بادامی باغ پولیس کی کارروائی۔ پنڈی بھٹیاں کے رہائشی 32سالہ اظہر اقبال کے اندھے قتل کی واردات ٹریس، دوست ہی دوست کا قاتل نکلا۔  مقتول اظہر اقبال اور ملزم محمد سرور دونوں ایک ہی گاؤں، ایک ہی مکان اور ایک ہی پیشے سے منسلک تھے۔ دونوں دوستوں کے درمیان مکان کاکرایہ دینے کے معاملے پر تلخ کلامی ہو گئی، جس کا ملزم کو رنج تھا۔ عید کی چھٹیوں پر بیوی کے میکے چلے جانے کی وجہ سے مقتول اظہر اقبال گھر میں اکیلا ہی رہ رہا تھا۔

ملزم محمد سرور نے معمولی رنجش پر اپنے دوست اظہر اقبال کو نیند کی حالت میں سر پر آہنی راڈ مار کے قتل کر دیا۔ملزم محمد سرورقتل کی واردات کے بعد اپنے دوست کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیس پر دباؤ ڈالتا رہا۔ انویسٹی گیشن پولیس بادامی باغ نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کااندھے قتل کی واردات ٹریس کرنے پر پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان۔