ستو کتلہ ڈولفن سکواڈ نے ATMہیک کرنے کی کوشش ناکام بنا دی: ترجمان ایس پی ڈولفن

تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 02ملزمان ATMہیک کر کے کیش نکالنے کی کوشش کررہے تھے۔ الارم بجنے پر سیکٹر انچارج عاطف اعجاز ڈولفن ٹیم 418کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے

ستو کتلہ ڈولفن سکواڈ نے ATMہیک کرنے کی کوشش ناکام بنا دی: ترجمان ایس پی ڈولفن

  لاہور(دانش خان ) تفصیلات کے مطابق ستو کتلہ ڈولفن سکواڈ نے ATMہیک کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 02ملزمان ATMہیک کر کے کیش نکالنے کی کوشش کررہے تھے۔ الارم بجنے پر سیکٹر انچارج عاطف اعجاز ڈولفن ٹیم 418کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ 02ملزمان گرفتار سکیمر ڈیوائس برآمد۔  ملزمان وقار و ندیم کو مزید تفتیش کے لیے سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سیکٹر انچارج عاطف اعجاز و ڈولفن ٹیم 418کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان۔  ڈولفن سکواڈ پوری مستعدی و تنددہی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔