ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکی طرف سے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و ملازمان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمان کو نقد انعام و تعریفی سرٹیفیکٹ تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر DPO بھکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ھے کہ بھکر پولیس کے افسران و ملازمان کورونا وائرس کے پھیلاو کے خلاف کریک ڈاون میں انتہائی جانفشانی سے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں

ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکی طرف سے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و ملازمان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

بھکر: ڈی پی او بھکر کی طرف سے محنت جرآت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و ملازمان کے اعزاز میں پولیس لائن میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔جس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمان کو نقد انعام و تعریفی سرٹیفیکٹ تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر DPO بھکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ھے کہ بھکر پولیس کے افسران و ملازمان کورونا وائرس کے پھیلاو کے خلاف کریک ڈاون میں انتہائی جانفشانی سے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید کہا کہ آئیندہ بھی وہ اس قسم کی تقریبات کا انعقاد کریں گئے جس سے افسران و ملازمان کی حوصلہ افزائی ہوں۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر خالد محمود خان اور ڈی ایس پی صدر بھکر منیربدر بھی موجود تھے۔پولیس ملازمان کی ویلفیر اولین ترجیع ہے محنت کا کریڈٹ ضرور ملنا چاہیے۔کرائم کے تدارک کے لیے بھرپور محنت کریں۔کرونا کے پیش نظر اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ ڈی پی او بھکر نے مزید افسران و ملازمان سے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ آئندہ بھی ایسی ہی محنت اور دلیری سے کام کرتے رہیں گئے۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایات پر تفتشیی افسران کو تفتیش کے دوران ہونے والے اخراجات کی ادائیگی کیگئی ہے۔اس اقدام کا مقصد کرپشن اور بدعنوانی کے کلچر کا خاتمہ ہے۔ بھکر پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کررہی ہے۔مزید کہا کہ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے محکمہ کے وقار میں اضافہ کا باعث بننے والے افسران و ملازمان ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

مجھے امید ہے کہ آئیندہ بھی پولیس افسران اعلی کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے فرض شناس اور جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دیں گئے۔افسران و ملازمان کے بیٹھنے کیلئے سماجی فاصلہ کا بھی بھرپور خیال رکھاگیا۔اور تمام افسران و ملازمان نے فیس ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزرز کا بھی استعمال کیا گیا۔