بھارت کا کھوکھلا پن بے نقاب ہو گیا: عبدالعلیم خان

سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بھارت کی چین سے رسہ کشی کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے

بھارت کا کھوکھلا پن بے نقاب ہو گیا: عبدالعلیم خان

پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کہتے ہیں کہ بھارت کا کھوکھلا پن دنیا بھر میں بے نقاب ہوگیا ہے۔ لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بھارت کی چین سے رسہ کشی کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان بھارت کے خلاف دو ٹوک مؤقف رکھتے ہیں، افواجِ پاکستان دشمن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ پنجاب کے سینئر وزیر نے مزید کہا کہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں، سیکولر ازم کا راگ الاپنے والوں کی عدم برداشت کھل کر سامنے آگئی ہے۔ عبدالعلیم خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر بھی کشمیریوں پر بھارتی مظالم کم نہیں کیے گئے۔