معروف قوال امجد صابری شہید کی والدہ انتقال کر گئیں

امجد صابری شہید کے بھائی طلحہٰ صابری نے بتایا ہے کہ ان کی والدہ کافی عرصے سے بیمار تھیں

معروف قوال امجد صابری شہید کی والدہ انتقال کر گئیں

معروف قوال امجد صابری شہید کی والدہ اور بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال غلام فرید صابری (مرحوم) کی اہلیہ اصغری بیگم قضائے الٰہی سے کراچی میں انتقال کر گئیں۔

امجد صابری شہید کے بھائی طلحہٰ صابری نے بتایا ہے کہ ان کی والدہ کافی عرصے سے بیمار تھیں۔ واضح رہے کہ امجد صابری کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 22 جون 2016ء کو  فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔