گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2726 نئے کیسز,75 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ ، ایکٹو کیس کم ہو کر 59ہزار 18 ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2726 نئے کیسز,75 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ ، ایکٹو کیس کم ہو کر 59ہزار 18 ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد :گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ اور خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 75 اموات ہوئیں جن میں سے 36 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 726 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 66 فیصد,لاہور میں 42 فیصد,پشاور میں 34 فیصد اور بہاولپور میں 38 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پرکووڈ۔19 کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے بہاولپور میں 37 فیصد،صوابی میں 40 فیصد،گوجرانوالہ میں 46 فیصد اور ملتان میں 54 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 62 ہزار 706 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 22 ہزار 43، پنجاب میں 24 ہزار 914، خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 771، اسلام آباد میں 5 ہزار 177، بلوچستان میں 1 ہزار 418،گلگت بلتستان میں 476، آزاد کشمیر میں 907 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 31 ہزار 744 ہو چکی ہے۔ بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 502 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 59 ہزار 18 ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 11 ہزار 302 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 19 ہزار 8، بلوچستان میں 24 ہزار 823، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 533، اسلام آباد میں 80 ہزار 779، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 31 ہزار 27، پنجاب میں 3 لاکھ 37 ہزار 73 اور سندھ میں 3 لاکھ 13 ہزار 59 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار 540 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 966 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 22 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں 9 ہزار 899 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 مریض ہسپتالوں میں اور 4 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 9 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 751 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں کل 273 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 107 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 535 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 30 لاکھ 6 ہزار 326 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 4 ہزار 496 مریض زیر علاج ہیں