عالمی سطح پر اسلامو فوبیا کے انسداد اور توہین رسالت کے واقعات کی روک تھام کے لئے وزیراعظم کے اقدامات قابل ستائش ہیں، ڈاکٹر قبلہ ایاز

عالمی سطح پر اسلامو فوبیا کے انسداد اور توہین رسالت کے واقعات کی روک تھام کے لئے وزیراعظم کے اقدامات قابل ستائش ہیں، ڈاکٹر قبلہ ایاز

اسلام آباد :اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کونسل کے شعبہ تحقیق کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریاست مدینہ کے حوالے سے سفارشات کو حتمی شکل دے تاکہ انہیں وزیراعظم کے سامنے پیش کیا جا سکے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے اراکین نے وزیراعظم کے ان بیانات اور اقدامات کو سراہا ہے جو وہ بین الاقوامی سطح پر اسلاموفوبیا کے انسداد اور توہین رسالت کے واقعات کو روکنے کے لئے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں ان کی تقریر اور اس میں مسلمان رہنما و ں سے رسول اکرمﷺ کے اہانت آمیز خاکوں کو بند کرانے کے لئے بین الاقوامی فورمز پر موثر آواز اٹھانے بارے وزیر اعظم کے موقف کی بھرپور تائید کی گئی۔

اراکین کونسل نے وقف املاک ایکٹ کے بارے میں وزیر اعظم کے حکم پر کمیٹی کے قیام کو سراہا اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ کمیٹی جلد اپنی سفارشات تیار کرے گی اور یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کرلیا جائے گا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے شعبہ تحقیق کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریاست مدینہ کے حوالے سے سفارشات کوحتمی شکل دے تاکہ انہیں وزیر اعظم کے سامنے پیش کیا جا سکے