پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن میں ریکارڈ 1650 ارب روپے کے حصص کا کاروبار قوم کے لئے بڑی خبر ہے،وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن میں ریکارڈ 1650 ارب روپے کے حصص کا کاروبار قوم کے لئے بڑی خبر ہے،وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید

اسلام آباد :وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار میں ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے جو قوم کے لئے بڑی خبر ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں صرف ایک دن میں 1650ارب روپے سے زائد کے حصص کا کاروبار ہوا۔جو اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں جو کسی ایک دن میں سب سے بڑا کاروبار ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑی خبر پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،جس پر پوری قوم عمران خان کی شکر گزار ہے