ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات میں اپریل کے دوران 231فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات میں اپریل کے دوران 231فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد :ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات اپریل 2021میں 231فیصد سے تجاوز کر گئیں۔ وفاقی ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اپریل 2020 کے دوران برآمدات کا حجم 403.833 ملین ڈالر رہا تھا تاہم اپریل 2021 میں برآمدات سے زرمبادلہ کا حصول 1.337 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔

اس طرح اپریل 2020 کے مقابلہ میں اپریل 2021 کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی قومی برآمدات میں 933ملین ڈالر سے زیادہ یعنی 231.17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شعبہ میں ویلیو ایڈیشن کے فروغ سے برآمدات کی مالیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی منڈی کی ضروریات کے مطابق ٹیکسٹائلز انڈسٹری میں ویلیو ایڈیشن کے لئے بھاری سرمایہ کاری کا عمل جاری ہے جس سے مستقبل میں برآمدات میں مزید اضافہ متوقع ہے