ترکی کے تیار کردہ بغیر پائلٹ جنگی طیارے 2023 میں آسمانوں پر پرواز کریں گے، صدر اردگان

ترکی کے تیار کردہ بغیر پائلٹ جنگی طیارے 2023 میں آسمانوں پر پرواز کریں گے، صدر اردگان

استنبول :ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی کے مقامی طور پر تیار کردہ بغیر پائلٹ کے جنگی طیارے انشااللہ 2023 میں آسمانوں پر پرواز کریں گے۔

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک قومی اسمبلی میں اپنی پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے آک پارٹی کے رہنما طیب اردگان نے بتایا کہ ترکی نے پولینڈ کو مسلح ڈراؤنز فروخت کرنے کا معاہدہ طے کیا ہے جو کہ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2023 میں انشا اللہ ترکی کے مقامی طور پر تیار کردہ بغیر پائلٹ کے جنگی طیارے فضاوں کیں اڑتے نظر آئیں گے