زارا نور کا مداحوں کے نام خصوصی پیغام

زارا نور کا مداحوں کے نام خصوصی پیغام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے محبت بھرا پیغام دیا ہےاور ان کی محبت اور دعاؤں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔اداکارہ زارا نور عباس نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنی ایک خوبصورت تصویر شئیر کی ہےاور ساتھ ہی اپنے مداحوں کو محبت بھرا خصوصی پیغام دیاہے۔زارا نور عباس نےبھارت کے لیجنڈری اداکار راج کپور کا حوالہ دیتے ہوئے لکھاکہ ’میں ابھی کچھ عرصے سے بہتر محسوس نہیں کررہی ہوں، لیکن جیسا کے لیجنڈری اداکار راج کپور نے ایک دفعہ کہا تھا کہ،

کسی کی مسکراہٹوں پہ ہو نثار،

کسی کا درد مل سکے تو لے ادھار،

کسی کے واسطے ہو تیرے دل میں پیار،

جینا اسی کا نام ہے

اداکارہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ میرے تمام حیرت انگیز مداحوں کے لیے ہے۔ آپ کی محبت اور حمایت کے لیے آپ کا شکریہ۔ ‘ انہوں نے لکھا کہ ’میں آپ کے تمام پیغامات پڑھتی ہوں جو آپ مجھے بھیجتے ہیں۔ میں جانتی ہوں کہ آپ جانتے ہیں کہ میں کیسا محسوس کرتی ہوں۔ آپ کی مستقل دعاؤں اور محبت کا شکریہ۔'زارا نے مزید لکھا کہ ’آئیے ہم اس خوفناک آزمائش کے وقت میں اپنے پیاروں کاخیال رکھیں۔‘