بختاور بھٹو کی منگنی تقریباً گھر والوں تک محدود ہوگئی ہے، شہلا رضا

منگنی میں پی پی چیئر مین، بختاور بھٹو کے چھوٹے بھائی بلاول بھٹو زرداری  کی شرکت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، بلاول ڈاکٹرز کی ہدایت کےمطابق ہی تقریب میں شرکت کریں گے

بختاور بھٹو کی منگنی تقریباً گھر والوں تک محدود ہوگئی ہے، شہلا رضا

پاکستان پیپلز پارٹی رہنما شہلارضا کا  کہنا ہے کہ بختاور کی منگنی کی تقریب تقریباً گھر کے لوگوں تک ہی محدود ہوگئی ہے۔ شہلارضا نے اپنے ایک بیان میں آج بلاول ہاؤس میں ہونے والی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگنی میں پی پی چیئر مین، بختاور بھٹو کے چھوٹے بھائی بلاول بھٹو زرداری   کی شرکت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، بلاول ڈاکٹرز کی ہدایت کےمطابق ہی تقریب میں شرکت کریں گے۔

 

شہلارضا نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی طبیعت کافی خراب تھی، اب بہتر ہے، ممکن ہے آصف زرداری کچھ دیر کے لیے بختاورکی منگنی میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کروں گی۔ اُن کا بختاور بھٹو زرداری سے متعلق کہنا تھا کہ بختاور بھٹو زرداری کو سیاست میں دلچسپی نہیں ہے، گھریلو معاملات میں دلچسپی رکھتی ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری کے ساتھ منگنی کی تقریب آج بلاول ہاؤس میں منعقد ہوگی۔