بھکر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون تسلسل سے جاری

منشیات برآمد ،مجرمان اشتہاری گرفتار ۔ ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خاں کی ھدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری

بھکر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون تسلسل سے جاری

بھکر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون تسلسل سے جاری ۔ منشیات برآمد ،مجرمان اشتہاری گرفتار ۔ ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خاں کی ھدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ۔اس ضمن میں ایس ایچ او سرائے مہاجر SI غلام حسن نے 2 مجرمان اشتہاری گرفتار کر لیے ۔مجرمان اشتہاری مسمی محمد یاسین ولد فتح محمد متعلقہ مقدمہ نمبر 273/20جرم 379 ت پ ،محمد عمران ولد لعل متعلقہ مقدمہ نمبر 225/20 جرم 420/468/471 ت پ تھانہ سرائے مہاجر کو گرفتار کر لیا ۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی دریاخان SI محمد شعیب نے ملزم مسمی تنزیل سکنہ دریاخان سے 400 گرام چرس ،فخر عباس سکنہ دریاخان سے 350 گرام چرس برآمد کر لی ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ اچھی کاروائی کرنے پر DPO بھکر رانا طاہر رحمٰن خاں نے SHOs اور ٹیم کو شاباش دی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید کاروائی تیز کرنے کی ہدایات کی ۔