پاکستان سٹیل ملز اور ڈائیوو پاکستان بلاشبہ ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔  صوبائی سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز

 محکمہ معدنیات پنجاب کے ساتھ اشتراک وسیع تر قومی مفاد میں ہے۔  چیئرمین پی ایس ایم عامر ممتاز

پاکستان سٹیل ملز اور ڈائیوو پاکستان بلاشبہ ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔  صوبائی سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز

لاہور:  خام لوہے کی تلاش اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے سیکرٹری معدنیات پنجاب عامر اعجاز اکبر کی سربراہی میں اعلٰی سطح کے وفد نے چنیوٹ میں موجود ذخائر کا دورہ کیا۔ چیئر مین پاکستان سٹیل ملز  عامر ممتاز اور چیئرمین ڈائیوو پاکستان شہریار چشتی بھی صوبائی سیکرٹری کے ہمراہ تھے۔ دورے کا مقصد خام لوہے کی تلاش میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال  کے لیے پاکستان سٹیل ملز اور ڈائیوو کے تجربات سے فائدہ اٹھانا تھا۔ نے عامر ممتاز اور شہریار چشتی کو دریافت شدہ لوہے کے ذخائر اور ان کی خصوصیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

  سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر نے کہا کہ معدنیات پنجاب کان کنی کے شعبہ میں جدت لانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ پاکستان سٹیل ملز اور ڈائیوو پاکستان بلاشبہ ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔ ان اداروں کا محکمہ معدنیات پنجاب کے ساتھ اشتراک کان کنی اور اس سے منسلک تمام شعبہ جات میں انقلاب لا سکتا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایس ایم عامر ممتاز نے کہا کہ محکمہ معدنیات پنجاب کے ساتھ اشتراک وسیع تر قومی مفاد میں ہے۔ اس اہم دورے کے انعقاد کے لیے سیکرٹری معدنیات اور ان کی ٹیم کے بیحد مشکور ہیں۔  چیئرمین ڈائیوو شہریار چشتی نے کہا کہ ڈائیوو پاکستان محکمہ معدنیات کو ہرممکن سہولیات فراہم کرے گا۔