وزیراعظم عمران خان یکم جنوری سے پنجاب کے 2کروڑ93لاکھ خاندانوں میں صحت سہولت کارڈ تقسیم کرنے جارہے ہیں ،صوبائی وزیر صحت

 وزیراعظم عمران خان یکم جنوری سے پنجاب کے 2کروڑ93لاکھ خاندانوں میں صحت سہولت کارڈ تقسیم کرنے جارہے ہیں ،صوبائی وزیر صحت

لاہور :صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان یکم جنوری سے پنجاب کے 2کروڑ93لاکھ خاندانوں میں صحت سہولت کارڈ تقسیم کرنے جارہے ہیں ،اس وقت پنجاب کے 85لاکھ خاندان صحت سہولت کارڈ کے ذریعے علاج معالجہ کی شانداراور بالکل مفت سہولت حاصل کررہے ہیں۔

پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرکے سوشل نیٹ ورک بہترکرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہاروزیر سوشل ویلفیئرسیدیاورعباس بخاری کے ہمراہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے نئے دفترکاافتتاح کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سپیشلائز ڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹرمحمد اشرف،ایڈووکیٹ میاں زاہدالرحمن باٹہ اور مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے دیگرممبران بھی موجو تھے –

ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر گرین اینڈ کلین پاکستان منصوبہ کے تحت نیاپودابھی لگایااور دعاکی۔وزیر صحت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں پینٹنگزکے مقابلوں میں اول،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ملازمین کو بھی مبارکباداور شاباش دی۔ ا نہوں نے مینٹل ہیلتھ اتھارٹی میں اہم اجلاس کی صدارت بھی کی۔

ڈاکٹریاسمین راشداور سیدیاورعباس بخاری نے اجلاس کے دوران انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے ماسٹرپلان،تربیتی ادارہ اور کچن کے اقدامات کا جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اجلاس کے دوران انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں مریضوں کیلئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیااور خیالات کا اظہارکیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کوبہترطبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے پرانے قانون میں ترامیم اشدضروری ہیں۔مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے پرانے قانون میں ترامیم کیلئے تجاویزمحکمہ قانون کو بھجوادی گئی ہیں۔