صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات

اس موقع پرگور نر پنجاب نے صدر مملکت کو بلوچستان،گلگت بلتستان اور فاٹا کے طلباءکے لئے سکالر شپ شروع کر نے اوریونیورسٹیز کو سولرپر منتقل کر نے سمیت دیگر اقدامات کے بارے میں بتایا

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات

 لاہور: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ملاقات کی، ملاقات میں حکومتی ،سیاسی اور یونیورسٹیز کے معاملات سمیت دیگر امور بارے بات چیت کی گئی۔اس موقع پرگور نر پنجاب نے صدر مملکت کو بلوچستان،گلگت بلتستان اور فاٹا کے طلباءکے لئے سکالر شپ شروع کر نے اوریونیورسٹیز کو سولرپر منتقل کر نے سمیت دیگر اقدامات کے بارے میں بتایا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سوموار کو 2روزہ دورے پر لاہور پہنچے اور گور نرہاﺅس آمد پر گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے انکا استقبال کیا جس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی ملاقات ہوئی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور آج منگل کوگورنر ہاﺅس میں کورونا ہیروز وال اور قرآن گارڈن کا افتتاح کریں گے۔ملاقات کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملکی ترقی اور استحکام حکومت کی اولین تر جیح ہے جسکے لیے تمام ادارے متحد ہو کر کام کررہے ہیں اور پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی کوشش کر نیوالے عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ معاشی میدان میں بھی پاکستان تمام تر چیلنجز کے باوجود کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور عالمی ادارے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ،گلگت بلتستان اور فاٹا کے طلبا کے لئے سکالر شپ کا آغاز ایک تاریخی اور قابل تعریف اقدام ہے۔اس مو قع پرگور نر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے عوامی ترقی اور خوشحال کے لیے احساس پروگرام اورنیاپاکستان ہا?سنگ سکیم سمیت جتنے پروگرام شروع کیے ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچانے کا کر یڈٹ بھی تحر یک انصاف کی حکومت کو ہی جاتا ہے۔ چوہدری محمد سرور نے بتایا کہ کورونا کے دوران بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کر نیوالوں کو خراج تحسین پیش کر نے کیلئے کورونا ہیروز وال اور قر آن گارڈ ن بنایا ہے اور ایسے ہیروز کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔