دبئی میں برصغیر کے مشہور گلو کار استاد حسین بخش گلو اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے 

دنیا بھر میں اپنی خوش الہان آواز کا جادو جگانے والے گلوکار کی آمد ، شرکاءو مداحین میں جوش و خروش 

دبئی میں برصغیر کے مشہور گلو کار استاد حسین بخش گلو اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے 

دبئی(شوبز ڈیسک) دبئی کے ڈبل ٹری بائی ہلٹن میں 29اکتوبر کی شام کو موسیقی کی ایک شاندار محفل میں برصغیر کے مشہور گلو کار استاد حسین بخش گلو اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس محفل موسیقی میں استاد حسین بخش گلو کے تین صاحبزادے جن میں شبیر بخش گلو ، چاند خان اور سورج خان بھی سامعین محفل کے کانوں میں رس گھولیں گے ۔ اردو پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اور لیڈنگ ایج ایونٹ کے ڈائریکٹر طارق فیضی محفل موسیقی کے روح رواں ہونگے ۔ 

پاکستان کے نامور گلوکار استاد حسین بخش گلو پٹیالہ گھرنے کے معروف گلوکار استاد نتھو خان کے فرزند ہیں جو استاد بڑے غلام علی خان کے استاد بھی تھے ۔ استاد حسین بخش گلو لائٹ کلاسیکل اور غزل گائیکی میں یکساں عبور کے حامل ایک جانے مانے موسیقار بھی ہیں ۔ ریڈیو پاکستان اور ٹیلی ویژن پر اپنی آواز کا جادو جگانے والے استاد حسین بخش گلو دنیا کے متعدد ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں ۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں 14اگست 2010ءکو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا ۔ 

اس محفل موسیقی میں بی جے پی سیاستدان شازیہ علمی اور ڈاکٹر ابو عبد اللہ مہمان خصوصی ہوں گے .