پی ٹی آئی حکومت اور الائیڈ پارٹیز فار کرپشن کے ادوار میں بنیادی فرق ترجیحات کا ہے: فیاض الحسن چوہان

پی ٹی آئی اقتدار میں اپنی جیبیں نہیں، ملکی خزانہ بھرنے آئی ہے: وزیرِ اطلاعات پنجاب

پی ٹی آئی حکومت اور الائیڈ پارٹیز فار کرپشن کے ادوار میں بنیادی فرق ترجیحات کا ہے: فیاض الحسن چوہان

لاہور : وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے آفس سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ پی ٹی آئی حکومت اور الائیڈ پارٹیز فار کرپشن کے گزشتہ ادوار میں بنیادی فرق ترجیحات کا ہے۔ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ چارجز، کارکے رینٹل پاور پلانٹ اور آئی پی پی کیسز پر حکومتی اپروچ سب کے سامنے ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق مناسب اور بروقت حکومت عملی سے حکومت نے ان تینوں کیسز سے 1244 ارب کی مجموعی بچت کی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے ذاتی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے عوامی فلاح کے میگا منصوبے مسترد کیے لیکن وزیرِ اعظم عمران خان عوام اور ملک کے مفاد میں مشکل اور غیر مقبول فیصلے کرنے سے نہیں ہچکچاتے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار میں اپنی جیبیں نہیں، ملکی خزانہ بھرنے آئی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے کک بیکس اور کرپشن کے چکر میں عوام اور قومی خزانے پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالا اور صرف وہ میگا پراجیکٹس شروع کیے جن میں ذاتی مفاد اور منافع شامل تھا۔ گزشتہ دور میں قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ اور ریور راوی فرنٹ سٹی میں تاخیر کی وجہ ذاتی فائدہ نہ ہونا ہے۔