صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ سے سول سیکرٹریٹ میں پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کی ملاقات

ملاقات میں پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ، ناصر سلیمان، آفتاب افغان،ملک امانت،میجر (ر) ظفر چھٹہ شامل تھ

 صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ سے سول سیکرٹریٹ میں پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کی ملاقات

لاہور: صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ سے سول سیکرٹریٹ میں پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے ُملاقات کی اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا-ملاقات میں پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ، ناصر سلیمان، آفتاب افغان،ملک امانت،میجر (ر) ظفر چھٹہ شامل تھے- راجہ بشارت نے اس موقع پر کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کے تحت اختیارات حقیقی معنوں میں نچلی سطح تک منتقل ہوں گے اور عوام اپنے مسائل خود ہی حل کرنے کے قابل ہوں گے کیونکہ گاؤں اور محلے کی سطح پر بننے والی بلدیاتی حکومتوں کو براہ راست فنڈز ملیں گے-

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حقیقی معنوں میں ترقی کی منزلیں طے کر رہاہے- انہوں نے کہا کہ کارکن جماعت کا اثاثہ ہیں، انھیں ساتھ لے کر چلیں گے-اجلاس میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے مسائل کے حل کے لیے حکمت عملی بنانے اور عوامی رابطے کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا-