حکومت پنجاب،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں عوامی منصوبوں پر کام کر رہی ہے: ملک محمد انور

انہوں نے ان خیالات کااظہار اے سی آفس فتح جنگ میں تر قیاتی سکیموں کے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ ملک محمد عظیم اوردیگر افسران نے شر کت کی۔

 حکومت پنجاب،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں عوامی منصوبوں پر کام کر رہی ہے: ملک محمد انور

لاہور :صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں عوامی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہار اے سی آفس فتح جنگ میں تر قیاتی سکیموں کے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ ملک محمد عظیم اوردیگر افسران نے شر کت کی۔ متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر کو تحصیل فتح جنگ میں جاری کاموں کے حوالے سے بر یفنگ دی۔بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تحصیل میں ترقیاتی کام بھر پورطر یقے سے جاری ہیں اور تمام متعلقہ ادارے اپنا کر دار ادا کر رہے ہیں۔

ملک محمد انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبہ بھر کے تر قیاتی منصوبوں میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور ان منصوبوں کا معائنہ بھی کیا جارہا ہے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدا یت کی کہ وہ اعلیٰ معیار کے ساتھ ترقیاتی کاموں کو بر وقت مکمل کر وائیں۔اجلاس میں صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور کومحرم الحرام کے انتظامات کے متعلق آگاہ کیا گیا اور بتا یا گیا کہ اس سال اس مقدس ماہ میں تمام مذہبی اجتماعات کی سیکورٹی کے لیے تیاریا ں مکمل ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محر م الحرام مذہبی بھائی چارے اور ایثار کا مہینہ ہے اور یہ ہمیں اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مسلمان جذبہء قر بانی کے تحت امن و امان قائم رکھتے ہوئے اس ماہ میں مثالی کردار ادا کر یں۔