ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء، ڈی سی بھکر سید موسیٰ رضا نے ہمراہ برگیڈیئر احسن وقاص کے ضلع ہٰذامیں مختلف حساس علاقوں کا دورہ

سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیااور منتظمین جلوس و مجالس اور ممبران کور امن کمیٹی و صدر تاجران سے میٹنگ کی رگیڈیئر احسن وقاص ، ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء، ڈی سی بھکر سید موسیٰ رضا منتظمین جلوس و مجالس ممبران کور امن کمیٹی ،ممبران تاجران سے ملے اور امن و امان کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی امن عامہ کے قیام کیلئے ان کی کوششوں کو سراہا

ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء، ڈی سی بھکر سید موسیٰ رضا نے ہمراہ برگیڈیئر احسن وقاص کے ضلع ہٰذامیں مختلف حساس علاقوں کا دورہ
ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء، ڈی سی بھکر سید موسیٰ رضا نے ہمراہ برگیڈیئر احسن وقاص کے ضلع ہٰذامیں مختلف حساس علاقوں کا دورہ
ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء، ڈی سی بھکر سید موسیٰ رضا نے ہمراہ برگیڈیئر احسن وقاص کے ضلع ہٰذامیں مختلف حساس علاقوں کا دورہ
ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء، ڈی سی بھکر سید موسیٰ رضا نے ہمراہ برگیڈیئر احسن وقاص کے ضلع ہٰذامیں مختلف حساس علاقوں کا دورہ
1
1
1
1

بھکر: تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر کیپٹن ( ر) محمد علی ضیاء، ڈی سی بھکر سید موسیٰ رضانے برگیڈیئر احسن وقاص کے ہمراہ امن و امان کے حوالہ سے سٹی بھکر ،دریاخان کا وزٹ کیا ۔ ضلع بھکر میں عشرہ محرم الحرام کے دوران مثالی ہم آہنگی اخوت و بھائی چارہ کی فضا کو برقرار رکھنے میں ممبران امن کمیٹی نہایت ذمہ دارانہ کردار ادا کررہے ہیں جو قابل تعریف عمل ہے۔ برگیڈیئر احسن وقاص ، ڈی پی او بھکر کیپٹن ( ر) محمد علی ضیاء، ڈی سی بھکر سید موسیٰ رضا منتظمین جلوس و مجالس ممبران کور امن کمیٹی ،ممبران تاجران سے ملے اور امن و امان کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی امن عامہ کے قیام کیلئے ان کی کوششوں کو سراہا۔

ضلع بھکر کے شہریوں نے ہمیشہ امن و امان کی خاطر اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے ضلعی انتظامیہ سے تعاون رکھتے ہوئے اپنے شہر کی بہتری کے لیئے مثالی سوچ کو اپنایا ہے ہمارا دین اسلام امن و آشتی کا پیغام دیتا ہے ۔ضلع میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیئے ضلع ہٰذا میں ہر ایکٹیوٹی پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے جس کے لیئے DPO آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ۔ DPO بھکر کیپٹن ( ر) محمد علی ضیاءنے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا جس طرح پہلے اپنی بہترین ذمہ داریاں اد ا کررہا ہے ۔

ان حساس دنوں میں ہماری اپیل ہے کہ سوشل میڈیا پر جب بھی کوئی ایسا نفرت انگیز مواد دیکھیں تو ایسے مواد کو فوری طور پر ہمیں براہ راست آگاہ کریں ایسے مواد کو سوشل میڈیا پر وائرل کر کے سماج دشمن عناصر کے مشن کا آپ حصہ نہ بنیںخود کو اور اپنے پیاروں کو شر پسندی سے بچائیںآپس میں بھائی چارہ کی فضا کو برقرار رکھیں کوئی بھی نفرت انگیز مواد سوشل میڈیا پر دیکھیں تو فوراً DPO آفس کے PRO نمبرز 0453-9200358 , 0333-8908585 پر آگاہ کریں تاکہ ایسے شر پسند عناصر کے خلاف فی الفور کاروائی کی جا سکے ۔