ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال محمد ارم ایاز نے آج سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ

سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انھوں نےمعمولی جرائم میں ملوث 11  اسیران کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نےخواتین وارڈکا وزٹ بھی کیا اور خواتین وبچوں میں تحائف تقسیم کیے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال محمد ارم ایاز نے آج سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ

لاہور : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال محمد ارم ایاز نے آج سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انھوں نےمعمولی جرائم میں ملوث 11  اسیران کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نےخواتین وارڈکا وزٹ بھی کیا اور خواتین وبچوں میں تحائف تقسیم کیے ۔ صفائی، نظم و ضبط کی تعریف کی۔انھوں نے اسیران کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ محمد ارم ایاز نے جیل انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر تمام ملازمین اور اسیران کو ماسک پہننے اور ہینڈ سینا ٹائزر کے استعمال کو ضروری قرار دیا جائے۔

قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں پرویز اقبال سپرا نے سول جج لودھراں راؤ انیس کے ہمراہ بسلسلہ ماہانہ انسپکشن آج ڈسٹرکٹ جیل لودھراں کا دورہ کیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری اختر اقبال بریار بھی اس موقع پر موجود تھے۔انھوں نے جیل کی سیکورٹی انتظامات کو چیک کیا۔اسیران کو دیۓ جانے والے کھانے کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل میں جاری شجر کاری مہم کو کامیابی سے چلانے پر انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔جیل کے اردگرد احاطہ جات میں صفائی ستھرائی کے انتظام کی تعریف کی۔