ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور جزیلہ اسلم نے سول جج قصور وقار عادل مرزا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل قصور کا ماہانہ دورہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور جزیلہ اسلم نے سول جج قصور وقار عادل مرزا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل قصور کا ماہانہ دورہ
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور جزیلہ اسلم نے سول جج قصور وقار عادل مرزا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل قصور کا ماہانہ دورہ
1
1

لاہور : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور جزیلہ اسلم نے سول جج قصور وقار عادل مرزا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل قصور کا ماہانہ دورہ کیا۔انھوں نےاسیران کو دیۓ جانے والے کھانے کا معیار چیک کیا۔جیل ہذا میں مقید اسیران سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نےکچن اسیران،خواتین وارڈ،نوعمر وارڈ،حوالات بارکان،پی سی او روم،اندرون جیل لائبریری اسیران اور جیل ہسپتال کا وزٹ کیا۔ہسپتال میں داخل اسیران سے ان کی صحت کی بابت دریافت کیا۔جیل ہسپتال میں کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ اور روک تھام کے لیے کۓ گۓ حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا۔

انھوں نےقرنطینہ وارڈ کا معائنہ کیا۔اسیران کو تعمیراتی سرگرمیوں میں مصروف رکھنے اور ان کو ہنر مند بنانے کے لیے جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔جیل ہذا میں مقید معمولی جرائم میں ملوث 02نفر اسیران کو ذاتی مچلکہ جات پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاؤالدین عابد رضوان عابد نے آج بسلسلہ ماہانہ انسپکشن ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا۔سول جج منڈی بہاؤالدین شاہد ندیم بٹ اور سپرنٹنڈنٹ جیل وحید خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو سراہا اور جیل میں قیدیوں کو صحت مند اور خوشگوار ماحول میسر آنے کی تعریف کی۔